انسپکٹر مشتاق احمد کے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر اُنکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی انعام الحق چودھری نے ڈی پی اواطہر اسماعیل کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر مشتاق احمد کی دوران ملازمت کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرض شناس، قابل اور ایماندار افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں جن کی محنت، قابلیت اور پروفیشنلزم پوری فورس کیلئے روشن مثال ہے دوران ملازمت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی روایت ہے جو ہمیشہ جاری رہے گی ، ڈی ایس پی انعام الحق چودھری نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر مشتاق احمد کو سوئینراور تحائف پیش کئے.
