اوکاڑہ ،مختلف تھانوں میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے
اوکاڑہ کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل کی طرف سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق انسپکٹر قلب سجاد ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن،سب انسپکٹر محمد سرور ایس ایچ او صدر اوکاڑہ،انسپکٹر ریاض الدین ایس ایچ او حویلی لکھا،انسپکٹر سوار خان ایس ایچ او چوچک،سب انسپکٹر کاشف حسین ایس ایچ او کینٹ،سب انسپکٹر محمد ارشد ایس ایچ او ستگھرہ،انسپکٹر شیخ اعجاز احمد ایس ایچ او منڈی احمد آباد،سب انسپکٹر فرخ شہزاد ایس ایچ او سٹی دیپالپورجبکہ انسپکٹر شہادت علی کوایس ایچ او چورستہ میاں خاں تعینات کیا گیا ہے.