dpo okara hassan asad alvi news 662

ڈی پی او ضلع اوکاڑہ حسن اسد علوی نے تھانہ حجرہ کا ملاحظہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا

اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کا ملاحظہ کیا ملاحظہ کے دوران تھانہ کی صفائی اور ریکارڈ پر اطمینان کا اظہار کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے تفتیشی افسران سے میٹنگ کر تے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اللہ نے آپ کو جو اختیارات دئیے ہیں وہ آ پ کے پاس بطور امانت ہیں آپ ان اختیارات کو مظلوموں ،غریبوں کی دادرسی کے لیے استعمال کریں تاکہ مخلوق خد اکی خدمت کی جا سکے.گشت کے نظام کو مزید موثر کیا جائے مقامی لوگوں سے ملکر ٹھیکری پہرہ کو فعال کریں تاکہ مویشی چوری کی روک تھام ہو سکے۔ ایس ایچ او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ تھانہ ہذا میں زیادہ سے زیاد ہ وقت گزاریں اور لوگوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے سالانہ عرس کے موقع پر مزار حضرت کرمانوالہ شریف کی سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں