dpo okara hassan asad alvi news 707

ڈی پی او ضلع اوکاڑہ حسن اسد علوی کا شہید پولیس افسران کے بچوں کیلئے شاندار اقدام

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا آج جو قومیں ترقی یافتہ کے نام سے جانی جاتی ہیں انہوں نے تعلیم کواپنی اولین ترجیح دی پولیس کے جوانوں نے وطن عزیزپاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا خدمات کا اعتراف معاشرے پر لازم ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفہ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل چودھری ظہیر اقبال کے ساتھ ایکMOU پر دستخط کرنے کی سادہ تقریب کے موقع پر کیا اس MOU کی رو سے صفہ سکول اینڈ کالج نے معاہد ہ کیا ہے کہ پولیس کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں وہ پولیس شہدا کے بچوں کو مکمل فری تعلیم فراہم کریں گے جب کہ حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کے اخراجات کی نصف ادائیگی کرنا ہوگی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس فورس کے جوانوں کے وسائل محدود ہوتے ہیں اس مہنگائی کے دورمیں وہ اپنے بچوں کومعیاری اور اعلیٰ تعلیم دینے کے متمنی ہونے کے باوجود اپنے خوابوں کی عملی تعبیر حاصل نہیں کر سکتے ان حالات میں صفہ سکول اینڈ کالج کی طرف سے علم کے چراغ روشن کرنا ایک مثالی کردار جا نا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر صفہ جیسے ادارے کی طرح تعلیم کو تجارت کے طور پر لینا مسترد کر دیاجائے تو وطن عزیز پاکستان میں تعلیمی انقلاب پیدا ہوجائے گا ہمارے معاشرہ میں ایسے ادارے اور افراد موجود ہیں جو کہ تعلیم کوعام کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں