ڈی پی او ضلع اوکاڑہ حسن اسد علوی نے قانون کی عملداری میں ناکامی پر اوکاڑہ کے دونوں ایس ایچ اوز کو برخواست کردیا ہے یادرہے کچھ ہی دیر پہلے اوکاڑہ میں دھاتی ڈور نے دو افراد کے گلے کاٹ ڈالے تھے جس کے نتیجے میں تیس سالہ فہیم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دس سالہ طلحہ شدید زخمی ہوگیا.ڈی پی او حسن اسد علوی کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو ہرصورت ممکن بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی.
