ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ کھیل کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے جیسے کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا پتنگ بازی خطرناک کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ غیر قانوی فعل بھی ہے جس پر پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144کا نفاذ کیا جاچکاہے قانون پر عملددرآمد میں سول سوسائٹی ، تاجر، علماء کرام ، صحافی اور وکلاء تعاون کریں انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی دیں اسی طرح سول سوسائٹی کا ہر فرد تعاون کرتے ہوئے اپنی گلی محلوں میں لوگوں کو اس جان لیواپتنگ بازی کے متعلق آگاہ کریں تاکہ عوام اپنے پیارے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں اوران کے تحفظ کویقینی بنایا جاسکے انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔
