riwaj marquee,punjab college depalpur 745

ڈی پی ایل،دیپالپورسٹارز ٹیم کی شرٹ کی تقریب رونمائی رواج مارکی میں منعقد

ڈی پی ایل سیزن تھری کی آمد آمد ہے اور ایسے میں ٹیم اونرز بالکل پروفیشنل انداز میں تقریبات کرتے نظر آرہے ہیں اس سلسلے میں دیپالپورسٹارز کے اوونرز شیخ احمرایڈووکیٹ ڈائریکٹرپنجاب کالج اورشیخ جنید علی اورمحترم خالد گجرچیف ایگزیکٹیو مارکی ھال نے اوکاڑہ روڈ مارکی ہال میں ایک خوبصورت تقریب منعقد کی جس میں دیپالپور سٹارز کے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم اونرز نے شرکت کی تقریب میں کھلاڑیوں کو شرٹس پیش کی گئیں اس موقع پرمعروف شخصیت جواد یٰسین بودلہ بھی موجود تھے جنہوں نے نہ صرف کھلاڑیوں کو شرٹس دیں بلکہ خود انہیں بھی دیپالپورسٹارز کی جانب سے اعزازی شرٹ پیش کی گئی.تقریب کے اختتام پر دیپالپورسٹارز کے اوونرشیخ احمرایڈووکیٹ ڈائریکٹرپنجاب کالج نے کہا کہ اس ہلکی پھلکی تقریب کا مقصد شرٹ کی رونمائی کیساتھ کھلاڑیوں اوراونرز کی باہمی کوآرڈینیشن اور ٹورنامنٹ کی پلاننگ تھا اورہم اپنی ٹیم کیساتھ ڈسکشن کے بعد ان کے عزم اور تجربے سے کافی حد تک مطمئن ہیں انشااللہ دیپالپورسٹارزڈی پی ایل میں عوام کو مایوس نہیں کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں