تحریر:قاسم علی…
دیپالپورپریمیئرلیگ میں پول اے کے میچز جاری ہیں اورآج ان مقابلوں کاآخری دن ہے اب تک کی ٹیم پوزیشن کے مطابق دیپالپور قلندرز چار میں سے تین میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ،اسی طرح ڈیئرڈیولز اور بودلہ گلیڈی ایٹرز نے دو دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دیپالپور سٹارز اپنے چار مقابلوں میں سے صرف ایک میں کامیاب ہو پائی ہے اس کیساتھ ساتھ ہم اوکاڑہ ڈائری کے قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ آج پول اے کی ٹیموں کے میچز کا آخری روز ہے اور آج ہونیوالے میچز کے بعد پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی اس سلسلے میں دیپالپور قلندرز ٹاپ پر ہے جبکہ دیپالپورسٹارز آخری پوزیشن پر ہے۔اس طرح دیپالپور سٹارز بظاہرتو سیمی فائنل میں شمولیت کی دوڑ سے تقریباََ باہر ہوچکی ہے کیوں کہ ایک تو اس نے اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے اوردوسرا یہ کہ اس کا رن ریٹ بھی انتہائی کم ہے اس لئے نظر یہ آرہاہے کہ سیمی فائنل میں دیپالپور قلندرز کے ساتھ جو دوسری ٹیم پہنچے گی وہ ڈیئرڈیولز یا بودلہ گلیڈی ایٹرز میں سے ایک ہوگی تاہم اس کیلئے ان دونوں ٹیموں کو اچھے مارجن کیساتھ آج کے میچز جیتنا ہوں گے کیوں کہ اب تک پوائنٹس کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں برابر ہیں اور اگر آج ان میں سے کوئی ٹیم دونوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی اور اگر دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں کامیاب ہوتی ہیں تو فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا ۔اورچونکہ کرکٹ میں ہم نے کئی باردیکھا ہے کہ ناممکن نظر آنے والی چیزیں بھی ممکن ہو جاتی ہیں اس لئے دیپالپور سٹارز اپنے دونوں میچز بہترین رن ریٹ کیساتھ جیت لے تو وہ بھی سیمی فائنل دوڑ میں شامل ہوسکتی ہے ۔لیکن اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے بودلہ گلیڈی ایٹرزاورڈیئرڈیولز اپنے میچزبری طرح ہارجائیں اورایسا ہوجائے لگ تو نہیں رہا.
