depalpur qalandars and daredevils 877

ڈی پی ایل،پول اے کے آخری روز ہونے والے دھواں دھارمیچز کی سرگزشت

دیپالپور،پول اے کاآخری روزا س لئے بہت اہمیت کا حامل تھا کہ اس روز سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کا تعین ہونا تھا ۔پہلا میچ دیپالپور سٹارز او ر بودلہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہوا جس میں دیپالپور سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نعمان کوبرا کی 9چھکوں سے مزین دھواں دھار 60رنز کی شانداراننگزکی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور 108کرڈالاجوکہ ڈی پی ایل میں ابتک کاسب سے بڑا مجموعہ بھی تھا جواب میں بودلہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 108کے نصف یعنی 59رنز پر ہی ہمت ہارگئی .دوسرا میچ ٹورنامنٹ میں ابتک سب سے زیادہ میچزجیتنے والی ٹیم دیپالپور قلندرز اور ڈیئرڈیولز کے درمیان ہوا جس میں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41رنز بنائے جو دیپالپور ڈیئرڈیولز نے چوتھے ہی اوور میں صرف دو وکٹ کے نقصان پر باآسانی پورا کرلئے اوریہی کامیابی ان کو سیمی فائنل میں پہنچاگئی ۔تیسرا میچ سٹارز اور دیپالپور قلندرز کے درمیان ہوا جس میں دیپالپور سٹارز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 60رنز بنائے جو کہ سٹارز کی نہائت بری فیلڈنگ کی وجہ سے دیپالپور قلندرز نے باآسانی پورے کرلئے۔چوتھے میچ میں ڈیئر ڈیولز نے 72رنز بنائے تاہم بودلہ گلیڈی ایٹرز 66رنز تک پہنچ پائی ۔اس طرح یہ میچ جیت کر ڈیئرڈیولزنے قلندرز کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں