Depalpur premier league 638

ڈی پی ایل،پول اے کے آخری روز ہونے والے میچز کا شیڈول

آج پول اے کے میچز ختم ہوجائیں گے آج بھی حسب معمول چار میچ کھیلے جائیں گے.پہلا میچ ہی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو بودلہ گلیڈی ایٹر اوردیپالپورسٹارزکے درمیان ہوگا اگر یہ میچ بودلہ گلیڈی ایٹر اچھے مارجن کیساتھ جیت جاتی ہے تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے جبکہ دیپالپور سٹارز اس ناکامی کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیگی.دوسرا میچ دیپالپور ڈیئرڈیولزاورقلندرزکے مابین ہوگا ان میں سے قلندرز پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرچکی ہے جبکہ دیپالپور ڈیئرڈیولز کو مقابلوں میں رہنے کیلئے ہرصورت جیتنا ہوگا.تیسرا میچ دیپالپورقلندرزاور دیپالپورسٹارز کے مابین ہوگا جبکہ آج کا آخری معرکہ بودلہ گلیڈی ایٹرزاورڈیئرڈیولز کے مابین ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں