DPL season 3 706

دیپالپور پریمیئرلیگ،پول بی میں شامل ٹیموں کا تعارف

تحریر:قاسم علی
ڈی پی ایل سیزن 3 میں دوپول بنائے گئے تھے اورہرپول میں چارٹیمیں شامل تھیں گزشتہ شب پول اے کے میچزختم ہوگئے جن کے بعد دیپالپور ڈیئرڈیولز اور دیپالپور قلندرزکی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں آج سےدوسرے پول کے میچز شروع ہورہے ہیں آئیے ہم آپ کو ان ٹیموں کا تعارف کرواتے ہیں.
depalpur premier league
مدثر سپرکنگ
اگرچہ اس ٹیم کے اونر پہلے بھی ڈی پی ایل میں اپنی ٹیم کھلا چکے ہیں مگر مدثر سپرکنگ کے نام سے میاں صادق جوئیہ اور ملک مدثر کھوکھر نے یہ ٹیم بہرحال پہلی بار میدان میں اتاری ہے ۔
فرنچائزاونر
اس ٹیم کے اونر میاں صادق جوئیہ ایک پروفیشنل سپورٹس مین رہے ہیں اورکرکٹ کے علاوہ گھڑدوڑ،والی بال اور فٹ بال کے بھی شوقین ہیں اور ان کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں باقاعدہ شرکت کرتے رہیں ۔تاہم میاں صادق جوئیہ کے نوجوان بیٹے میاں ذوہیب صادق جوئیہ ان کی نمائندگی کرتے ہیں.
مقامی کھلاڑی
ڈی پی ایل قواعد کے مطابق ہر ٹیم میں چھ کھلاڑی مقامی یعنی پی پی 186سے اورپانچ کھلاڑی آؤٹ سائیڈر یعنی بیرونی شہروں سے شامل کرسکتی ہے ۔مدثرسپرکنگ میں جو مقامی کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں ان میں
ذیشان جوئیہ،سلمان جوئیہ،ابرارجوئیہ،حسن مہار،محمدحسین وٹواورمقبول احمد شامل ہیں۔
بیرونی کھلاڑی
مدثرسپرکنگ نے چھ بیرونی کھلاڑیوں کا بندوبست کررکھا ہے جن میں سے پانچ کو کھلایا جائے گا۔ان چھ کھلاڑیوں میں چار کا تعلق کراچی سے،ایک کا حیدرآباد جبکہ ایک کھلاڑی لاہور کا ہے ان بیرونی کھلاڑیوں میں
اسد شاہ
آغا شفیع
داؤدخان
زبیح اللہ
وسیم اپو
عمری پیسرشامل ہیں۔
کپتان۔
اس ٹیم کے کپتان اسد شاہ ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ہی اس ٹیم کے مہنگے ترین کھلاڑی بھی ہیں۔
مضبوط پہلو۔
اس ٹیم کے آنر کے مطابق ہماری ٹیم ویسے تو کرکٹ کے تمام شعبوں یعنی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ میں بہتر ہے تاہم ہمارا زیادہ تر انحصار بیٹنگ لائن پر ہوگا ۔
آل راؤنڈرز
راؤنڈرکسی بھی ٹیم میں آل راؤنڈرز کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ مدثر سپر کنگ میں آغا شفیع اور وسیم اپو کی صورت میں دو بہترین آل راؤنڈرز بھی موجود ہیں جوکسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
depalpur premier league
دیپالپورایگلز.
ڈی پی ایل 2016ء اور 2017ء میں ڈھکی گلیڈی ایٹرز کے نام سے حصہ لینے والی ٹیم کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی مگر اس کے اونرزنے ہمت نہیں ہاری اور اب کی بار بھی وہ اس میگا ایونٹ میں شامل توہورہی ہے مگردیپالپور ایگلز کےنئے نام اور نئے عزم کیساتھ آئیے ہم آپ کو اس ٹیم سے ملواتے ہیں.
اونرز.
ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف کی طرف ہم بعد میں آئیں گے اس سے پہلے اس کے اونرز کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں اس ٹیم کوجناب مہروزخان،اسامہ یٰسین ڈولہ،زاہد چوہدری،سردار طلحہ امین ڈولہ اوربہت ہی پُرکشش شخصیت کے مالک محترم حذیفہ امین ڈولہ صاحب سپانسر کررہے ہیں.
depalpur eagles
مقامی کھلاڑی.
اگرچہ مقامی کھلاڑی چھ ہی کھیل سکتے ہیں تاہم دیپالپورایگلز نے مقامی ٹیلنٹ کو بہت اہمیت دی ہے اور تیرہ کھلاڑی شامل کئے ہیں جن میں سے چھ بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرکے کھلایا جائے گا.
عمران خان
رقیب
راناعاطف
کامی
پومی
رضوان رفیق
اصغر ڈوگر
منصور
زبیر
سیف
آصف حمید
سجاد
میاں مناظر
بیرون شہروں سے لئے گئے کھلاڑی.
بیرون شہروں سے سات کھلاڑیوں کیساتھ معاہدہ کیا گیا ہے تاہم پانچ بہترین اور فٹ کھلاڑیوں کومیدان میں اتارا جائے گا.بیرونی کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں.
خرم
عزیزاحمدکاندرو
عمیر
اکبربھولی
عمیرراجا
علی موچی
کامی فرام ننکانہ
dpl depalpur
ایڈوانٹیج.
جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ کرکٹ کے مختلف شعبے ہوتے ہیں جن کی اپنی اہمیت ہوتی ہے بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ بولنگ کمزور ہوتو اس کی مضبوط بیٹنگ لائن اس ٹیم کو فتح دلادیتی ہے اور کبھی بیٹنگ فلاپ ہوجائے تو باؤلنگ کا جادو چل جاتا ہے اور بعض اوقات تو بہترین فیلڈنگ بھی میچ جتوا دیتی ہے.ایسے میں اگر ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہوں جو ان تمام شعبوں میں ماہر ہوں یعنی آل راؤنڈرز تو پھر اس ٹیم کی پوزیشن خود بخود بہتر نہیں بہترین ہوجاتی ہے اور دیپالپور ایگلز کوڈی پی ایل کی دیگر ٹیموں کی بنسبت یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ اس میں شائد ڈی پی ایل ٹیموں میں سب سے زیادہ آل راؤنڈرز موجود ہیں.
آل رانڈرز
دیپالپور ایگلز کے اونر اسامہ یٰسن ڈولہ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ ہماری ٹیم میں عزیزاحمد کاندرو،عمیر فرام مردان،عمیر راجا،اکبربھولی،رانا عاطف اورتجربہ کارکپتان عمران خان سمیت چھ آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں جو نہ صرف باؤلنگ میں وکٹیں اڑائیں گے بلکہ کریز پر آکر مخالف ٹیموں کے چھکے بھی چھڑائیں گے.
ان کا یہ بھی کہنا تھا ان کی ٹیم کو دیپالپورکے کراؤڈ کی سب سے زیادہ حمائت حاصل ہوگی اس کے علاوہ دیپالپور بار ایسوسی ایشن کی معزز وکلاء برادری کی اکثریت بھی ان کی ٹیم کو سپورٹ کرے گی اور ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے گی.اور انشااللہ اب کی بار ہم گزشتہ بار کی شکستوں کا بدلہ اتارنے کی پوری کوشش کریں گے.
depalpur premier league
عمر نائٹ رائیڈرز.
اس ٹیم کے اونرز حافظ زاہد،رانا علی رضا خان اور ملک سجاد حیدرنوناری ہیں اور اس ٹیم میں موجود بیرونی کھلاڑی یہ ہیں.
احسن موٹا (لاہور)
ابوبکرکنگ (لاہور)
شانی کھبا (فیصل آباد)
شاہری (اسلام آباد)
شکیل شاہ (کشمیر)
مٹھو (لاہور)
حامدبلا (فیصل آباد)
جبکہ مقامی کھلاڑیوں کے بارے میں تاحال معلوم فراہم نہیں ہوسکی ہیں جلد ہی وہ بھی اپ ڈیٹ کردی جائیں گی.
depalpur premier league
اس کے علاوہ منڈی احمدآباد کی ٹیم منڈی احمدآبادیونائیٹڈ کے اونراظہرقمر ہیں مزیدتفصیلات جیسے ہی ملیں گی آپ کو ان صفحات پر اپ ڈیٹ کردیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں