(اوکاڑہ ڈائری سپورٹس ڈیسک)ڈی پی ایل کے دوسرے روزبھی چار میچز ہوئے ۔پہلا میچ دیپالپور قلندرز اور دیپالپور سٹارز کے مابین ہواجس میں دیپالپور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صنم اقبال کے پانچ چھکوں سے جڑی 40رنز کی خوبصورت اننگز کی مدد سے 87رنز بنائے جبکہ تیمورمرزانے بھی دو چھکے لگاکر اپنی موجودگی کا احساس دلایا87رنز کے جواب میں دیپالپور سٹارز یہ تقریباََ20 رنز سے ہارگئی۔دوسرا میچ دیپالپو ڈیئرڈیولزاور بودلہ گلیڈی ایٹر کے مابین ہوا جس میں بودلہ گلیڈی ایٹر نے ڈیئرڈیولز کو باآسانی شکست دے دی ۔تیسرا میچ بودلہ گلیڈی ایٹرزاوردیپالپور قلندرز کے مابین ہوا جس میں بودلہ گلیڈی ایٹرزنے دیپالپور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا ۔دوسرے روز کا چوتھا اور آخری میچ دیپالپور سٹارز اور ڈیئرڈیولز کے درمیان ہو ا جو ڈیئر ڈیولز نے جیت لیا۔
