dpl news 587

ڈی پی ایل سیزن تھری میں اپ سیٹ کرنے کو تیاردیپالپورسٹارز کے کھلاڑیوں سے ملئے

تحریر:قاسم علی
دیپالپور پریمیئرلیگ کا جادو سرچڑھ کر بول رہاہے یہی وجہ ہے کہ اس بار نئی ٹیمیں بھی اس میں شامل ہوئی ہیں دیپالپور سٹارز بھی ایسی ہی ٹیم ہے جس نے پہلی بار اس میگا ایونٹ میں قدم رکھا ہے ۔
اونرز۔
دیپالپور سٹارز کو رواج مارکی کے اونر شیخ جنیدعلی، خالد محمودگجراور پنجاب کالج دیپالپور کے ڈائریکٹر شیخ احمرایڈووکیٹ سپانسر کررہے ہیں
شیخ احمر نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کرکٹ سے خصوصی لگاؤ ہے اورہم تینوں دوست خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اس سے قبل ڈی پی ایل کے دونوں سیزن میں بھی ہم نے اس ایونٹ کو سپورٹ کیا جبکہ اس دفعہ ہم نے اپنی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی کھلاڑی۔
قواعد کے مطابق چھ مقامی کھلاڑیوں کا ہر ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے دیپالپور سٹارز نے بھی اس کو فالو کیا ہے ۔تاہم ٹیم اونرز نے دس مقامی کھلاڑیوں کیساتھ بات چیت مکمل کرلی ہے جن کی کارکردگی اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے چھ کھلاڑی منتخب کرکے انہیں کھلایا جائے گا۔ان کے نام یہ ہیں۔
سیدآفتاب حیدرگیلانی(کپتان)
نعمان کوبرا
عرفان شاہ
مدثربھٹہ
محمداظہر
سنی شاہ
وقاص ملنگا
راؤمبین
لالہ
محمدراشد
جبکہ امین خان دیپالپور سٹارز کی کوچنگ کریں گے۔
بیرونی کھلاڑی۔
دیپالپور سٹارز نے چھ بیرونی کھلاڑیوں کو ہائر کیا ہے جن میں سے پانچ کو کھلایا جائے گا۔
جمیل کھبا(فیصل آباد)
ناصرپٹھان(فیصل آباد)
محمد صدام(لیہ)
حسن پینڈا(لاہور)
انعام کالا(لاہور)
محمدعرفان عرف چھوٹا پھانا (گجرانوالہ)
riwaj marquee punjab college depalpur
نمایاں کھلاڑی
دیپالپور سٹارز میں شامل کئی کھلاڑی پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنے کھیل سے نام کمارہے ہیں۔جن میں لیہ کے صدام شارجہ میں کھیلتے ہیں جبکہ جمیل کھبادوبئی اور شارجہ کے میدانوں میں اپنی کرکٹ کا لوہا منوا چکے ہیں اسی طرح حسن پینڈا،چھوٹا پھانا اور ناصر پٹھان بھی پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب،سری لنکا اور دوبئی کے لوگوں کو بھی اپنی کرکٹ کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
آل راؤنڈرز۔
بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں دیپالپور اور بیرونی شہروں سے بہترین انتخاب کے بعد آل راؤنڈرز کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے تین آل راؤنڈرز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اورحسن پینڈا،عرفان شاہ ،انعام کالا ایسے آل راؤنڈرز ہیں جو ماضی میں کئی ایسے میچ اپنی ٹیم کو جتوا چکے ہیں جن میں بظاہر شکست دکھائی دے رہی تھی۔
dpl depalpur stars
ڈائریکٹر پنجاب کالج دیپالپورشیخ احمرایڈووکیٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگرچہ دیپالپور سٹارزپہلی بار ڈی پی ایل کا حصہ بننے جارہی ہے مگر ہماری ٹیم جیت کیلئے بہت پُرعزم ہے اور انشااللہ ہم ڈی پی ایل کی بڑی اور پرانی ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دینے کی پوزیشن میں ہیں اور مجھے امید ہے کہ دیپالپور کے شائقین کو دیپالپور سٹارز کے سٹارزمایوس نہیں کریں گے اور ان کی طرف سے انہیں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں