prince of depalpur won first semi final 891

ڈی پی ایل سیزن فور،پرنس آف دیپالپوراوردیپالپورقلندرزکی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

دیپالپور میں ایک ہفتے سے جاری دیپالپور پریمیئرلیگ(DPL)میگا ایونٹ اختتام کی جانب رواں دواں ہے آج اس سلسلے میں دو سیمی فائنل مقابلے ہوئے پہلا میچ پرنس آف دیپالپور اور طاہریونائٹڈ کے درمیان ہوا جس میں پرنس آف دیپالپور فاتح ٹھہری.پرنس آف دیپالپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ارسلان جمشید بٹ کی آٹھ چھکوں سے مزین ففٹی کی مدد سے 88 رنز بنائےاس کےجواب میں طاہر یونائٹڈ کی ٹیم 72 رنز پر پہنچ پائی طاہریونائٹڈ میں اسامہ علی نے چھ چھکے لگائے مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے.
depalpur qalandarz won 2nd semi final
دوسرے میچ میں عمر بھیا کی خوبصورت بیٹنگ کی مدد سے 92 رنز بنائے جواب میں دیپالپور قلندر کا آغاز تیمورمرزا کے چھکے کیساتھ ہوا مگر اس کے بعد رنز کی رفتار سست پڑگئی مگر یہ دن ایگلز کا نہیں تھا کیوں کہ ایگلز نے تیمور مرزا جیسے بلے باز کا کیچ ڈراپ کرکے میچ خود ہی قلندرز کی جھولی میں ڈال دیا.کیوں کہ اس کے بعد دیپالپور قلندرز نے مڑ کے نہیں دیکھا اور زوہیب بٹ اور تیمورمرزا کی تباہ کن بیٹنگ کی مدد سے دیپالپور ایگلز کا 93رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا.زوہیب بٹ نے کرنل زاہد جیسے باؤلر کو ایک ہی اوور میں 36 رنز مار دئیے جبکہ تیمورمرزا نے آٹھ چھکے لگاکر اپنی کلاس دکھائی .دونوں ٹیموں دیپالپور قلندرز اور پرنس آف دیپالپورکے مابین فائنل بائیس اپریل کو منی سٹیڈیم دیپالپور میں کھیلا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں