دیپالپور پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن منی سٹیڈیم میں جاری ہے اس سلسلے میں انیس اپریل کو پول بی کے آخری میچز کھیلے گئے جن میں پرنس آف دیپالپور اور دیپالپور قلندر کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں اس سے قبل سعید طاہر یونائٹڈ اور دیپالپور ایگلز پول اے سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں بیس اپریل کو شب برات کی وجہ سے میچ نہیں ہوں گے جبکہ 21اپریل کو ان ٹیموں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اور فائنل 22اپریل کو ہوگا۔
