introduction depalpur eagles 770

ڈی پی ایل میں سب سے زیادہ آل راؤنڈرز رکھنے والی ٹیم دیپالپورایگلز کے بارے میں جانئے

تحریر:قاسم علی
ڈی پی ایل 2016ء اور 2017ء میں ڈھکی گلیڈی ایٹرز کے نام سے حصہ لینے والی ٹیم کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کرپائی تھی مگر اس کے اونرزنے ہمت نہیں ہاری اور اب کی بار بھی وہ اس میگا ایونٹ میں شامل توہورہی ہے مگردیپالپور ایگلز کےنئے نام اور نئے عزم کیساتھ آئیے ہم آپ کو اس ٹیم سے ملواتے ہیں.
اونرز.
ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف کی طرف ہم بعد میں آئیں گے اس سے پہلے اس کے اونرز کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں اس ٹیم کوجناب مہروزخان،اسامہ یٰسین ڈولہ،زاہد چوہدری،سردار طلحہ امین ڈولہ اوربہت ہی پُرکشش شخصیت کے مالک محترم حذیفہ امین ڈولہ صاحب سپانسر کررہے ہیں.
depalpur eagles
مقامی کھلاڑی.
اگرچہ مقامی کھلاڑی چھ ہی کھیل سکتے ہیں تاہم دیپالپورایگلز نے مقامی ٹیلنٹ کو بہت اہمیت دی ہے اور تیرہ کھلاڑی شامل کئے ہیں جن میں سے چھ بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرکے کھلایا جائے گا.
عمران خان
رقیب
راناعاطف
کامی
پومی
رضوان رفیق
اصغر ڈوگر
منصور
زبیر
سیف
آصف حمید
سجاد
میاں مناظر
بیرون شہروں سے لئے گئے کھلاڑی.
بیرون شہروں سے سات کھلاڑیوں کیساتھ معاہدہ کیا گیا ہے تاہم پانچ بہترین اور فٹ کھلاڑیوں کومیدان میں اتارا جائے گا.بیرونی کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں.
خرم
عزیزاحمدکاندرو
عمیر
اکبربھولی
عمیرراجا
علی موچی
کامی فرام ننکانہ
dpl depalpur
ایڈوانٹیج.
جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ کرکٹ کے مختلف شعبے ہوتے ہیں جن کی اپنی اہمیت ہوتی ہے بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ بولنگ کمزور ہوتو اس کی مضبوط بیٹنگ لائن اس ٹیم کو فتح دلادیتی ہے اور کبھی بیٹنگ فلاپ ہوجائے تو باؤلنگ کا جادو چل جاتا ہے اور بعض اوقات تو بہترین فیلڈنگ بھی میچ جتوا دیتی ہے.ایسے میں اگر ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہوں جو ان تمام شعبوں میں ماہر ہوں یعنی آل راؤنڈرز تو پھر اس ٹیم کی پوزیشن خود بخود بہتر نہیں بہترین ہوجاتی ہے اور دیپالپور ایگلز کوڈی پی ایل کی دیگر ٹیموں کی بنسبت یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ اس میں شائد ڈی پی ایل ٹیموں میں سب سے زیادہ آل راؤنڈرز موجود ہیں.
آل رانڈرز
دیپالپور ایگلز کے اونر اسامہ یٰسن ڈولہ نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ ہماری ٹیم میں عزیزاحمد کاندرو،عمیر فرام مردان،عمیر راجا،اکبربھولی،رانا عاطف اورتجربہ کارکپتان عمران خان سمیت چھ آل راؤنڈر کھیل رہے ہیں جو نہ صرف باؤلنگ میں وکٹیں اڑائیں گے بلکہ کریز پر آکر مخالف ٹیموں کے چھکے بھی چھڑائیں گے.
ان کا یہ بھی کہنا تھا ان کی ٹیم کو دیپالپورکے کراؤڈ کی سب سے زیادہ حمائت حاصل ہوگی اس کے علاوہ دیپالپور بار ایسوسی ایشن کی معزز وکلاء برادری کی اکثریت بھی ان کی ٹیم کو سپورٹ کرے گی اور ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے گی.اور انشااللہ اب کی بار ہم گزشتہ بار کی شکستوں کا بدلہ اتارنے کی پوری کوشش کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں