تحریر:قاسم علی…
بودلہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلی بار اس ایونٹ کا حصہ بن رہی ہے آئیے ہم آپ کو اس کے اونرز اور کھلاڑیوں سے ملواتے ہیں۔
اونرز۔
اس ٹیم کے اونر میاں طلحہ جہانگیر اورمیاں علی حسن بودلہ ہیں ۔یادرہے میاں علی حسن بودلہ دیپالپور کی ایک معروف شخصیت میاں نظام طارق بودلہ کے فرزند ہیں جو خود بھی ایک بہت اچھے سپورٹس مین تھے ۔
مقامی کھلاڑی۔
دیگر ٹیموں کی طرح بودلہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی چھ مقامی جبکہ پانچ بیرونی کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع دے گی۔اس ٹیم نے دس مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جن میں سے چھ کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا جائے گا۔مقامی کھلاڑیوں کی فہرست کچھ یوں ہے۔
میاں عمران بودلہ
محمدزبیر
محمدمرتضیٰ
احمدعلی
محمدآصف
سرور خان
محمداحمد
عمربودلہ
کاشف بودلہ
حنیف احمد
بیرونی کھلاڑی۔
بودلہ گلیڈی ایٹرزنے چھ بیرون شہر کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے جن میں سے پانچ منتخب کھلاڑی کھیل پائیں گے جبکہ ایک کھلاڑی ریزرورکھا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں۔
عمرچیمہ
عثمان پٹھا
عثمان سیف
ابوبکر
ذوہیب بٹ
محمدشان عرف شانی
کپتان.
ٹیم کی کپتانی کے فرائض میاں عمران بودلہ سرانجام دیں گے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہترین اور بیلنس ٹیم کیساتھ میدان میں اتریں گےجس کی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں سائیڈز بہت مضبوط ہیں.
عمرچیمہ۔
عمر چیمہ اس ٹیم کے سب سے خاص کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ وہ اس سے قبل ہونیوالے دونوں ڈی پی ایل ایونٹس مٰں کھیل چکے ہیں پہلی بار2016میں کاکڑ وارئیرز کی طرف سے کھیلے جبکہ 2017ء میں مزمل نائٹ رائیڈرز کی جانب سے اپنے بلے کے خوب جوہر دکھائے گجرانوالہ کایہ ثبوت شاندار بلے بازی کرتا ہے اور اس نے تن تنہاگزشتہ پورے ڈی پی ایل میں انتہائی شاندار کارکردگی سے مزمل نائٹ رائیڈر کی ٹیم کو فائنل تک پہنچادیا اور فائنل میں بھی اگر وہ آؤٹ نہ ہوتے تو اس ٹورنامنٹ کی فاتح مزمل نائٹ رائیڈرز ہوتی۔اب کی بار بھی شائقین کرکٹ کو ان سے یہی امید ہے کہ وہ اپنی خوبصورت بلے بازی سے دیپالپور کے شائقین کو ضرور محظوظ کریں گے۔
آل راؤنڈرز
اس کے علاوہ ٹیم میں شان عرف شانی اور ذوہیب عرف ذوہیبی بٹ دو آل راؤنڈرز بھی اپنے ٹیم کو زبردست سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
