dpl season 3 poll b starts 580

ڈی پی ایل پول بی کا آغاز، پہلے روز ہونےو الےتمام میچوں کی تفصیل جانئے

دیپالپور(اوکاڑہ ڈائری سپورٹس ڈیسک)ڈی پی ایل،پول بی کے پہلے میچ میں دیپالپور ایگلز نے میدان مارلیا جس نے اپنے دونوں میچز جیت لئے اس کا پہلا میچ منڈی احمدآباد کیساتھ تھا جس میں منڈی احمدآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 58رنز بنائے جس کے جواب میں دپیالپور ایگلز نے بیٹنگ شروع کی تو احمدآبادیونائٹڈ کے باؤلرز نے ابتدا میں اگرچہ نپی تلی باؤلنگ اور فیلڈنگ کی تاہم تیسرے اوور کے بعداکبربھولی اورپھرسندھ سے تعلق رکھنے والے عزیز کاندرو کے چھکوں نے پانچویں اوور میں ہی دیپالپور ایگلز کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔
دوسرے میچ میں مدثرکنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے عمرنائٹ رائیڈر کو 86سکور کا ٹارگٹ دیاجس کے جواب میں احسن موٹا اور ابوبکر نے اننگز کا آغاز کیا او رپہلے دونوں ہی اوورز میں اوپنرز نے چوکوں اور چھکوں سے سکور 39رنز تک پہنچادیاتیسرے اوور میں ابوبکر بولڈ ہوکر پویلین کو لوٹ گئے تاہم اس کے بعد کوئی کھلاڑی مدثر کنگز کے باؤلروں کے سامنے نہ ٹک سکا اور مدثر کنگز نے یہ میچ 18رنز سے جیت لیا۔
تیسرا میچ منڈی احمدآباد اور عمر نائٹ رائیڈرکے درمیان ہوا جس میں منڈی احمدآباد کے بیٹسمین چاند کی خوبصورت بلے بازی نے شائقین کو بہت محظوظ کیاان کے لگائے گئے 9چھکوں نے منڈی احمدآبادیونائیٹڈ کے مجموعے کو اب تک کا سب سے بڑا ٹارگٹ بنادیاملتان کے رہنے والے کھلاڑی چاند نے آخری اوور میں پانچ چھکے بھی لگائے اس طرح عمرنائٹ رائیڈرکو جیت کیلئے 112رنز کا ہدف ملا جسے وہ حاصل نہ کرسکی ۔
چوتھا میچ مدثر سپرکنگز اور دیپالپور ایگلز کے مابین ہوا جس میں دیپالپور ایگلز نے مدثرسپرکنگز کو شکست سے دوچار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں