دیپالپور(اوکاڑہ ڈائری سپورٹس رپورٹ)رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ڈی پی ایل کا آغاز ہوگیاپہلے روز چارمیچز ہوئے پہلا میچ دیپالپور قلندراور ڈیئر ڈیولز کے درمیان ہواپہلی گیند ڈیئرڈیولزکی طرف سے لاہور کے کھلاڑی احسن چٹانے کھیلی جبکہ باؤلرظہیرکالیاتھے۔دوسرے ہی اوور میں لاہور قلندر کے باؤلر طاہرپنڈی نے یکے بعد دیگرے صغیراور بلال چڑا کو کلین بولڈ کرکے ابتدا میں ڈئرڈیولز کی کمرتوڑکے رکھ دی مجموعی طور پرطاہرپنڈی نے اپنے دواوورز میں صرف چھ رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پانچویں اوور میں اگرچہ ڈیئرڈیولز کے پیٹسمین امانت مایا نےزمان کھبا کی دھلائی کرکے کچھ ہاتھ دکھائے تاہم ان کے رن آؤٹ ہوجانے کے باعث سکور پھر رک گیااورڈیئر ڈیولز کی ٹیم 49رنز تک محدود ہوگئی جواب میں دیپالپور قلندرز نے تیمورمرزا کی بہترین بیٹنگ کی بدولت چوتھے ہی اوور میں یہ ٹارگٹ باآسانی حاصل کرلیا.
