dpl season 3 786

ڈی پی ایل کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،بلال عمر بودلہ ،ملک شاہ بہرام مون

ڈی پی ایل کے فاؤنڈر میاں بلال عمر بودلہ اور چیف آرگنائزر ملک شاہ بہرام مون نے کہا ہے کہ ڈی پی ایل ملک کا سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ ہے جس نے نہ صرف دیپالپور کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے بلکہ بیرون شہروں سے آنیوالے کھلاڑی بھی ملک بھر میں دیپالپور کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں لیکن ایسے میں بعض عناصر اس بہترین تفریحی ایونٹ کو روکنے کے درپے ہیں مگر ان کی یہ تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی اور یہ میگا ایونٹ اپنے وقت پر ہوگا اوراس کے تمام میچز اپنے شیڈول پر ہوں گے.انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں مگر مخالفین اس کو بے راہ روی کا نام دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں