dpl team mudassir kings 649

ڈی پی ایل کی ٹیم مُدثرسُپرکنگ میں شامل کھلاڑیوں کا تعارف

تحریر:قاسم علی
اگرچہ اس ٹیم کے اونر پہلے بھی ڈی پی ایل میں اپنی ٹیم کھلا چکے ہیں مگر مدثر سپرکنگ کے نام سے میاں صادق جوئیہ اور ملک مدثر کھوکھر نے یہ ٹیم بہرحال پہلی بار میدان میں اتاری ہے ۔
فرنچائزاونر
اس ٹیم کے اونر میاں صادق جوئیہ ایک پروفیشنل سپورٹس مین رہے ہیں اورکرکٹ کے علاوہ گھڑدوڑ،والی بال اور فٹ بال کے بھی شوقین ہیں اور ان کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں باقاعدہ شرکت کرتے رہیں ۔تاہم میاں صادق جوئیہ کے نوجوان بیٹے میاں ذوہیب صادق جوئیہ ان کی نمائندگی کرتے ہیں.
مقامی کھلاڑی
ڈی پی ایل قواعد کے مطابق ہر ٹیم میں چھ کھلاڑی مقامی یعنی پی پی 186سے اورپانچ کھلاڑی آؤٹ سائیڈر یعنی بیرونی شہروں سے شامل کرسکتی ہے ۔مدثرسپرکنگ میں جو مقامی کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں ان میں
ذیشان جوئیہ
سلمان جوئیہ
ابرارجوئیہ
حسن مہار
محمدحسین وٹو
اورمقبول احمد شامل ہیں۔
بیرونی کھلاڑی
مدثرسپرکنگ نے چھ بیرونی کھلاڑیوں کا بندوبست کررکھا ہے جن میں سے پانچ کو کھلایا جائے گا۔ان چھ کھلاڑیوں میں چار کا تعلق کراچی سے،ایک کا حیدرآباد جبکہ ایک کھلاڑی لاہور کا ہے ان بیرونی کھلاڑیوں میں
اسد شاہ
آغا شفیع
داؤدخان
زبیح اللہ
وسیم اپو
عمری پیسرشامل ہیں۔
کپتان۔
اس ٹیم کے کپتان اسد شاہ ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ہی اس ٹیم کے مہنگے ترین کھلاڑی بھی ہیں۔
مضبوط پہلو۔
اس ٹیم کے آنر کے مطابق ہماری ٹیم ویسے تو کرکٹ کے تمام شعبوں یعنی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ میں بہتر ہے تاہم ہمارا زیادہ تر انحصار بیٹنگ لائن پر ہوگا ۔
آل راؤنڈرز
راؤنڈرکسی بھی ٹیم میں آل راؤنڈرز کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ مدثر سپر کنگ میں آغا شفیع اور وسیم اپو کی صورت میں دو بہترین آل راؤنڈرز بھی موجود ہیں جوکسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں