دیپالپورپریمیئرلیگ کی افتتاحی تقریب چند لمحوں میں شروع ہونے والی ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اورانتہائی خوبصورت سٹیج سجادیا گیا ہے اورڈی پی ایل Depalpur premier league کے چیف آرگنائزرملک شاہ بہرام مون کے مطابق ایسی تقریب دیپالپور میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی۔آج پہلے روزچارمیچز کھیلے جائیں گے جن کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ دیپالپور قلندر کا مقابلہ ڈیئرڈیولز سے ہوگا اوردیپالپورسٹارزکی ٹیم بودلہ گلیڈی ایٹر کاسامنا کرے گی اسی طرح تیسرا میچ دیپالپور قلندرزاور بودلہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ ہوگا جبکہ اس روز کا آخری جوڑ دیپالپور ڈیئرڈیولز اور دیپالپور سٹارز کے درمیان پڑے گا۔ شائقین کرکٹ کو اپنی پسندیدہ ڈی پی ایل کی اوپننگ سرمنی اورمیچزکا بڑی شدت سے انتظار ہے۔اب دیکھتے ہیں کون کس کو شکست دیتا ہے اور جیت کس کا مقدر بنتی ہے۔
