Depalpur premier league-DPL 966

ڈی پی ایل سیزن تھری کے پہلے روز ہونے والے چاروں میچز کا احوال

رپورٹ:قاسم علی…
رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ڈی پی ایل کا آغاز ہوگیاپہلے روز چار میچز ہوئے پہلا میچ دیپالپور قلندراور ڈیئر ڈیولز کے درمیان ہواپہلی گیند ڈیئرڈیولزکی طرف سے لاہور کے کھلاڑی احسن چٹانے کھیلی جبکہ باؤلرظہیرکالیاتھے ۔دوسرے ہی اوور میں لاہور قلندر کے باؤلر طاہرپنڈی نے یکے بعد دیگرے صغیراور بلال چڑا کو کلین بولڈ کرکے ابتدا میں ڈئرڈیولز کی کمرتوڑکے رکھ دی مجموعی طور پرطاہرپنڈی نے اپنے دواوورز میں صرف چھ رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پانچویں اوور میں اگرچہ ڈیئرڈیولز کے پیٹسمین امانت مایا زمان کھبا کی دھلائی کرکے کچھ ہاتھ دکھائے تاہم ان کے رن آؤٹ ہوجانے کے باعث سکور پھر رک گیااورڈیئر ڈیولز کی ٹیم 49رنز تک محدود ہوگئی جواب میں دیپالپور قلندرز نے تیمورمرزا کی بہترین بیٹنگ کی بدولت چوتھے ہی اوور میں یہ ٹارگٹ باآسانی حاصل کرلیا۔
Depalpur premier league-DPL
دوسرا میچ دیپالپور سٹارز اوربودلہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوا ۔دیپالپور سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن پینڈا کی خوبصورت بیٹنگ کے باعث 82رنز بنائے جس کے جواب میں بودلہ گلیڈی ایٹرز 42رنز بنا پائی اور یوں چالیس رنز سے ہارگئی۔
Depalpur premier league-DPL
ڈی پی ایل (Depalpur premier league)کاتیسرا میچ دیپالپور قلندرز اور بودلہ گلیڈی ایٹر زکے مابین ہوا جس میں بودلہ گلڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 56رنز بنائے اور قلندرز کو 57رنز کا ہدف دیا جو دیپالپور قلندرز نے پانچویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔
depalpur premier league season 3
چوتھامیچ دیپالپورسٹارز اور ڈیئرڈیولز کے درمیان ہوا جوڈیئرڈیولز نے اپنے نام کرلیا ۔یوں ٹورنامنٹ کی پہلی شپ دیپالپورقلندرز،ڈیئرڈیولزاور دیپالپور سٹارز کے نام رہی جنہوں نے بالترتیب،دو اور ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یادرہے دیپالپورقلندرکے آنر ملک شہزاد نوناری ہیں جبکہ دیپالپورایگلز کے آنرز پنجاب کالج دیپالپورکے ڈائریکٹرشیخ احمر ایڈووکیٹ اوررواج مارکی کے مالک شیخ جنید اورخالدمحمود ہیں اور ڈیئرڈیولز کے اونر باؤصدام اوروسیم خان کاکڑ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں