dpl season 4 team announced 724

ڈی پی ایل کے چوتھےسیزن کی ٹیمیں فائنل ہوگئیں.

رپورٹ:عبدالرؤف طاہر(انچارج سپورٹس سیکشن اوکاڑہ ڈائری)
ڈی پی ایل سیزن فور کیلئے تمام آٹھ ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں.ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے.پول اے میں ایگلزگلیڈی ایٹر،جوٸیہ سپر کنگ ،وی شپ سلطان اور طاہر تھنڈرکی ٹیمیں شامل ہیں.جبکہ پول بی میں دیپال پور قلندر،چشتی الیون ،پرنس آف دیپال پوراوراحسن سلطان ٹیمیں شامل ہیں.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں بلال عمر بودلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی پی ایل سیزن فور گزشتہ تمام لیگوں سے بہتر ہوگا اور اس کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کیلئے ہم دن رات ورکنگ کررہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایل کی اوپننگ سرمنی کو یادگار بنانے کیلئے پاکستان کی اہم ترین شخصیات کو مدعو کریں گے.ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں چند تلخ تجربات کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار راولپنڈی اورلاہور سے پروفیشنل امپائرز کو ڈی پی ایل کا حصہ بنایا جائے گا اور امپائرکا فیصلہ حتمی ہوگا البتہ اگر کسی ٹیم کواگر کسی امپائر پر اعتراض ہوا تو وہ میچ شروع ہونے سے پہلے مینیجمنٹ کو بتائے گا جس پر امپائر تبدیل کردیا جائے گا.لیکن میچ شروع ہونے کے بعد نہ امپائر تبدیل کیاجائے گا اور نہ ہی اس کا فیصلہ نہ ماننے کا کوئی جواز ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں