کراچی کی دعا زہرہ اوکاڑہ تک کیسے پہنچی ؟
آج کل ملکی و غیرملکی میڈیا پر دعا زہرہ نامی خاتون کے اغوا ،اس کی شادی اور اب بازیابی کی خبریں ہاٹ ایشو ہیں ۔کراچی کی یہ خاتون کون ہے ،دس روز کہاں غائب رہی اور اب کس طرح اوکاڑہ سے بازیاب ہوئی اوکاڑہ ڈائری اس رپورٹ میں اپنے قارئین کو اس بارے مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنے جا رہی ہے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ آج سے دس روزکراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے چودہ سالہ خاتون دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کی خبر بریک ہوئی ۔دو تین روز گزرجانے کے بعد دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے ایک مقامی چینل کے توسط سے اپیل کی کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کروایا جائے
یہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردیں جس میں ایک ہفتے بعد پیشرفت ہوئی اور دعا زہرہ کا نکاح نامہ سامنے آیا جس کے مطابق دعا زہرہ نے ظہیر نامی ایک نوجوان سے کورٹ میرج کی ۔اس نکاح نامے کے مطابق مزنگ کے رہائشی حافظ غلام مصطفی نے پڑھایا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔جبکہ نکاح نامے پر موجود ایڈریس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ وہ ایڈریس ہی غلط لکھا گیا تھا کیوں کہ اس جگہ پر ظہیر یا دعا زہرہ کا نام و نشان تک نہ تھا بلکہ وہاں پر ڈاکٹرعبدالحفیظ نامی ایک شخص نے ڈسپینسری بنا رکھی تھی۔
اس کے بعد پولیس نے نکاح نامے میں موجود گواہوں کی تلاش شروع کردی جس کی تمام تر تفصیلات اس وڈیو میں موجود ہیں