hepatitas screening test camp in karmanwala 604

کرمانوالہ،ہیپاٹائٹس کےمریضوں کیلئے کرمانوالہ ٹرسٹ کا بڑا اقدام

کرمانوالا ٹرسٹ اور لائنز انٹرنیشنل کلب کے زیر اہتمام فری سکریننگ میڈیکل کیمپ ہیپاٹائٹس بی سی کا انعقاد دربار شریف حضرت کرماں والا پر کیا گیا جس میں ملک کے نامور ڈاکٹرز۔ ڈاکٹر اعجاز نثار فیصل آباد سے ۔۔ڈاکٹر خلیل احمد۔ڈاکٹر نصیر بٹ لاہور سے ۔اور ڈاکٹر ریاض اوکاڑہ سے تشریف لائے ۔سکریننگ کیمپ میں 200 کے قریب افراد مرد وخواتین کی سکریننگ کی گئ جن میں سے 90 فیصد افراد ہیپاٹائٹس جیسی موضی مرض کے شکار نکلے ۔کئ مریضوں کو موقع پر ویکسینیشن کی گئ ۔۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ز نے کہا کہ ہیپاٹائٹس پھیلنے کی وجہ صاف پانی کا میسر نا ہونا ہے ۔گندہ اور آلودہ پانی پی پی کر انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔دیہی عوام میں شعور کی کمی ہے ۔گورنمنٹ کو چاہئیے کہ فلٹریشن پلانٹس پر توجہ دی جائے اور دیہات تک میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائ جائے ۔تاکہ عام عوام ان موزی امراض سے محفوظ رہ سکے ۔۔ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ اور ویکسینیشن سابق گورنمنٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں فری مہیا کر رکھی تھی ۔جبکہ موجودہ حکومت نے وہ سہولت بھی عوام سے چھین لی ہے ۔حکومت کو چاہئیے کہ عوام کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں ۔۔پیر سید نبیل الرحمن شاہ صاحب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دربار شریف حضرت کرماں والا پر ہر ہفتے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کرمانوالا ٹرسٹ اور لائنز انٹرنیشنل کلب کی جانب سے صحت کی سہولیات ۔بیماریوں کا علاج ٹیسٹ اور میڈیسن مفت فراہم کی جائیں گی ۔عوام الناس نے سجادہ نشین دربار حضرت کرماں والا پیر نبیل الرحمن کے اس اقدام کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں