hafiz hassan azad 579

کرنل سہیل کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلندکردیا،حافظ حسان صدیقی

دیپال پور،امریکی واسرائیلی اقدام قابل مذمت،کرنل سہیل کی شہادت قوم کا فخر۔امریکی واسرائیلی فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ،امت مسلمہ سراپا احتجاج۔دہشت گردی کیخلاف پاکستانی افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں کرنل سہیل نے شہید ہوکر بتایا کہ رمضان اور عیدیں آتی رہیں گی بس وطن سلامت رہے اپنے بچوں کی پروا کیے بنا قوم کے بچوں کی حفاظت کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کر دیہمارے محافظ قربانیاں دے کر قوم کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں دھرتی کے بہادر سپوتوں اور شہیدوں پرپوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے کرنل سہیل سمیت تمام شہداء پاکستان کی ماؤں کو سلام عقیدت ہوان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ نوجوان مذہبی سکالر صاضبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے جامع مسجد ریاض الجنہ میں اسرائیلی وامریکی اقدام کیخلاف یوم مذمت پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی قابل مذمت ،فلسطینی مسلمانوں کے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اسلامی ممالک کو متحد ہو کر دشمنان اسلام اور مسلمانوں کے خلاف موثر جدوجہد اور لائحہ عمل بنانا ہوگا آج صرف اسلامی ممالک اور مسلمان ہی ظلم وتشدد کا نشانہ کیوں بن رہے ہیں اوآئی سی مذمتی بیان اوراجلاس کی بجائے عملی اقدامات کرے اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں عالم اسلام کو مل کر بیداری کا ثبوت دینا ہوگا اس موقع پر الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی،سیداطہر شاہ بخاری،قاری خلیل احمد،حاجی مقصود کھوکھر،صاحبزادہ حافظ سلمان صدیقی،قاری منیر احمدسمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں