all buisness centers shutter down in okara due to cronavirus,okara diary 440

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اوکاڑہ میں تین روز کیلئے مارکیٹس بند

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے پنجاب حکومت کے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات اور احتیاطی تدابیر کو موثر بنانے کے لئے سماجی فاصلے پیدا کرنے کے سلسلہ میں احکامات جاری کر دیئے ہیں جن پر موثر انداز میں عملد رآمد کر وایاجا ئے گا اس سلسلہ میں آ ج مو رخہ 21 مارچ 2020 رات 9 بجے سے منگل مورخہ 24 مارچ 2020صبح نو بجے تک تمام مارکیٹس ،پارکس ،عوامی اجتماعات کے مقامات اور ریسٹو رینٹس بند رکھے جائیں گے ۔ تا ہم ٹیک اوے کی سہولت جاری رہے گی ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کرونا ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ تاہم ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز ،فارمیسیز ،ڈسپنسریز ،کلینکس ،کریانہ سٹورز ،گروسری سٹورز ،بیکریز ،آٹا چکی ،تندور ،دودھ دہی کی دکانیں ،آٹو ورکشاپس ،پٹرول پمپس ،گوشت والی دکانیں ،سبزی کی دکانیں ،سبزی و فروٹ منڈی کھلی رہیں گی ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کرونا نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں جو ہدایات جاری کی ہیں اس کا مقصد عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانا ہے عوام ویک اینڈ اپنے گھروں پر گزاریں ، بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ،ڈاکٹرز حضرات کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے اس پر سختی سے عملد رآمد کریں ۔

ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے دیپالپور،رینالہ خورد اور اوکاڑہ سمیت پورے ضلع میں آج سے دوکانیں بند ہیں عوام کا کہنا ہے کہ وہ مل کر اس آفت کامقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں