دیپالپور(عبدالرؤف طاہر سے)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر رانا نوید الحسن نے اتحاد سپورٹس دیپالپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی ٹیم دنیائے کرکٹ کی ایک مایہ ناز ٹیم ہے جس کی صلاحیتوں کا پورا زمانہ معترف ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کرکٹ اکیڈمیاں کھلاڑیوں کو ٹیپ بال کی تربیت دے رہی ہیں یا ٹیپ بال ٹورنا منٹ کرواتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ہارڈ بال کو ترجیح دیں کیوں کہ اصل کھیل ہارڈ بال کا ہی ہے اور انٹرنیشنل میچوں میں ہارڈ بال ہی استعمال ہوتی ہے.انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے علاقوں میں ہارڈ بال کو مزید توجہ دی جائے تو بہت سے عظیم کھلاڑی ہمیں مل سکتے ہیں.رانا نویدالحسن نے ڈی پی ایل انتظامیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ٹیپ بال کی بجائے ہارڈ بال ٹورنامنٹ کروائیں.رانا نوید الحسن نے اتحاد سپورٹس کی کرکٹ کوریج کو بھی خراج تحسین پیش کیا.
