354

کریشن کو جڑ سے اکھاڑ ے بغیر ترقی و خوشحالی کا حصول ناممکن ہے،لیاقت علی کوثر

اوکاڑہ ، جماعت اسلامی مرکزی شوریٰ کے رکن و امیدوار پی پی 189 ڈاکٹر لیاقت علی کوثر نے کہا ہے کہ کریشن کو جڑ سے اکھاڑ ے بغیر ترقی و خوشحالی کی منزل پانا مشکل ہے کر یشن کے ناسور نے قومی معیشت کو دیو الیہ کر رکھا ہے حکمرانوں کو کریشن کے خاتمے اور میرٹ کی بنیاد پر اپنی پالیسیاں مر تب کر نا ہو ں گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی پی 189 میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کر یشن ہی انصاف کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے جسکی وجہ سے ملک میں بسنے والے غریبوں ،محنت کشوں اور کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے بڑھتی ہو ئی کریشن نہ صرف قومی اداروں کی تنزلی کا شکار بن رہی ہے بلکہ جرائم کی شرح میں اضافہ لا سبب بن چکی ہے،جس طرح پاک فوج دہشت گردوں کا صفایا کر نے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤے کار لارہی ہے اسی طرح ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر نا چاہئے بڑھتی ہو ئی کر پشن کے سدباب کیلئے نیب،انٹی کر پشن میں ایماندار افسران کی تعیناتی کی جائے جو ملی جذبے رکھتے ہو ں اور کر پٹ مافیا کوان کے منطقی انجام تک پہنچائیں کر پشن کے خلاف جدوجہداوپر کی سطح سے شروع کی جائے انہوں نے کہاہے کہ اگر ہم نے کر پشن پر قابو پا لیا تو نہ صرف ملکی ترقی عوامی خوشحالی کی منزل پانا آسان ہو جائے گا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.