یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑ ہ ڈاکٹر زکریا ذاکر کاکہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر علاقائی ایشو نہیں ہے یا کسی ملک کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ تقسیم ہند سے اب تک چلا آرہا عالمی مسئلہ ہے جس کے دائمی حل کے لیے موثر طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی کا ایک سلسلہ ہے جو اب ختم ہو جانا چاہیے ۔ خطے کی سلامتی اسی مسئلہ سے جڑی ہے ۔ ۔ دو ایٹمی ممالک کے درمیان کسی قسم کا حادثہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر شعیب سلیم کا کہنا تھاکہ آزادی انسان کا بنیادی حق ہے کشمیریوں کی آزادی چھیننا بھارت کی اخلاقی دیوالیہ پن کی تصویر ہے ۔ بھارت غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں نہ دھکیلے ۔ اس موقع پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے عہدیداران وکارکنان، صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر حمودالرحمان ،نائب صدر ڈاکٹر فہیم ارشد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال، چئیرمین ڈاکٹر محمد شعیب سلیم ،ڈپٹی چئیرمین ڈاکٹر خورشید اصغر،سیکرٹری ڈاکٹر ریاض حسین ایگزیکٹو کونسل کے ممبران ڈاکٹر نسرین اختر،مسٹر عبدالمنان ،میڈم عمرانہ بخاری ،مسٹر کامران عباس اسماعیل، میڈم نورین طاہرہ ،ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات رانا کامران محمود، ڈپٹی رجسٹرا ر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ و ترجمان یونیورسٹی آف اوکاڑہ رانا جاوید رشید ،صدر یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوساءٹی محمد تاثیر حیدر اور جنرل سیکرٹری یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوساءٹی عمر بن عبدالعزیز سمیت طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز ،پلے کارڈ اٹھاکر سیاہ پٹیاں باند ھ کر کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی
