hafiz hassan azad 644

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مودی سرکار کی جاگیر نہیں،حافظ حسان صدیقی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مودی سرکار کی جاگیر نہیں نہتے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم بھارتی درندگی کا ثبوت ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو مودی اور اس کے حواری ظلم وجبراور بزور طاقت دبا نہیں سکتے بھارتی سرکار گولی وبارود سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتی کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج،مظلومین سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی انسانی اخلاقی فریضہ ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر فوری عمل کروائے پاکستانی عوام غیر متزلزل کشمیری عوام کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا کشمیر کو آزادی دلوا کر پاکستان کا حصہ بنواکر ہی دم لیں گے ان خیالات کااظہار معروف عالم دین اور خطیب ومہتمم جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی نے مرکز توحید وسنت جامع مسجد ریاض الجنہ میں یکجہتی کشمیر کے عنوان پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہر حال میں آزادی کی صورت میں غالب آکر رہے گا بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں پر ظلم اور مظلومانہ شہادت،عصمت دری ،قیدوبند جیسی کاروائیاں قابل مذمت ہیں عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا نا کرے وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو حریت کا پروانہ ملے گا اور سرخروہوکر دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام ملے گا برہان وانی جیسے جوانوں کی شہادت نے کشمیری عوام میںآزادی کی نئی تحریک ہیدا کر دی ہے حق کو جتنا دبایا جائے گا اتنا ہی ابھر کر سامنے آئے گا پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور صبح آزادی تک ساتھ رہے گا کشمیری عوام کی استقامت ہی ظالم مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں