کشمیر پر بھارتی بربریت،ضلع اوکاڑہ میں احتجاجی ریلیاں معقد
بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر حالیہ مظالم کے تناظر میں پورے ضلع اوکاڑہ میں کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز،ریلیاں اور پرگرامز منعقد کئے گئے۔مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور سکولوں کے طلباء کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں ،دیپالپور،رینالہ خورد،بصیرپور،حویلی،حجرہ شاہ مقیم اور اوکاڑہ کی فضاکشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی تقریبات میں اساتذہ،طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عوام کی جانب سے کشمیری مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ جبکہ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے لیکن انشا اللہ کشمیر کلمہ کی قوت سے آزاد ہوگا اور پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے ۔