آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں
یہ شعر آج ایک بار پھر اس وقت سچ ثابت ہوگیا جب کلرسیداں میں حلقہ پی پی 7 کی جاری الیکشن مہم کے سلسلے میں ہونیوالے جلسے کے دوران مقامی رہنماسابق بلدیاتی چیئرمین شیخ عبدالقدوس خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کی انتخابی مہم میں سٹیج پر تقریر کے بعد اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے ۔انہیں کسی نے پانی کی بوتل پکڑائی مگراچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
ان کی اچانک موت سے کلرسیداں کی فضا سوگوار ہوگئی۔جبکہ ان کی زندگی کے آخری لمحات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
