کمشنرساہیوال ڈویژن ندیم الرحمان کی ڈی پی ایس میں کھلی کچہری

کمشنرساہیوال ڈویژن ندیم الرحمان کی ڈی پی ایس میں کھلی کچہری،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپوراور ایس ڈی پی او دیپالپور بھی ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمان نے دیپالپور ڈی پی ایس سکول میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد عباس اور ایس ڈی پی او دیپالپور چوہدری انعام الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کھلی کچہری میں کمشنر ساہیوال نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ہسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ کا معائنہ بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھے گی ۔ تاہم دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے اس کھلی کچہری کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام کی مناسب شرکت نہیں ہوسکی ایسی کھلی کچہریوں کی مناسب تشہیر کیساتھ ساتھ عوامی مقامات پر انعقاد کیا جانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button