کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے اوکاڑہ میں میرچاکر خان رند کے مزار کا معائنہ کیا
کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن کا اوکاڑہ کا دورہ ،میر چاکر رند کے مزار کابھی معائنہ، مزار سے ملحقہ میر چاکر رند کے قلعہ کی باقیات کا معائنہ ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا کہ میر چاکر خان رند کے مزار کی تزین و آرائش کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ اس سلسلہ میں قدیم عمارتوں کو ان کی اصل ہیءت میں بحال کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ عظیم بلوچ سردار میر چاکر رند کے مزار کو اصل شکل میں بحال کیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کمشنر ساہیوال کو متعلقہ محکموں کی جانب سے میر چاکر رند کے مزار کی تزین و آرائش کے لئے کئے گئے اقدامات پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا ۔