اوکاڑہ،گزشتہ روزپپلی پہاڑ دیپالپور کے قریب ہونیو الے دھماکہ سے انجینئر کی ہلاکت کا مقدمہ مشینری تیار کرنے والے اورکولڈ سٹور کے مالک کے خلاف محکمہ ماحولیات کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے علاقہ پیپلی پہاڑ کے قریب گزشتہ روز حسنین کولڈ سٹور میں کمپریسر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں شاہد محمود نامی انجینئر موقع بحق ہو گیا تھا جبکہ مدثر نامی ورکر شدید زخمی ہوا تھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر عابد بھٹی محکمہ ماحولیات ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائزہ لیا گیا جس کے بعد محکمہ ماحولیات کی مدعیت میں فضل مشینری اور حسنین کولڈ سٹور کے مالک حسنین کے خلاف مقدمہ کر لیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
