sports diary depalpur 676

کچاپکا پریمیئرلیگ کا معرکہ بھٹی لائنز نے مارلیا

(عبدالرؤف طاہر سے)دیپالپور کے نواحی علاقے کچا پکا میں کے پی ایل پریمیئرلیگ کے نام سے سات روز سے جاری ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا ہے ٹورنامنٹ میں کل پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں بھٹی لائنز،کے پی کنگز،وٹو گلیڈی ایٹرز،سیال سلطان اور سکھیرا الیون شامل تھی تمام ٹیموں کے مابین ابتدائی طور پر چار چار میچز کھیلے گئے تاہم فائنل مقابلہ آج کچاپکا پریمیئر لیگ کا فائنل کنگز اور بھٹی لائینز کے مابین کھیلا گیا جس میں کے پی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 69 رنز بنائے جواب میں بھٹی لائینز نے 70 رنز کا ہدف 4 اوورز میں پورا کرلیا.ماسٹر اختر کو ان کی بہترین پرفارمنس کے باعث مین آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ قومی کرکٹر ذوالفقار بابر کے بھائی اسرار بابر کو دیا گیا.فائنل کے مہمان میاں فخر حیات بودلہ چئیرمین 80 یونین کونسل بھگوان پورہ وائس چیئرمین پیر تسلیم الدین بلو شاہ سردار ھارون رشید ڈوگر ۔ فرید سیال چیئرمین میاں شریف سہو،کونسلر ڈاکٹر ارشاداورسینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالرؤف طاہرتھےجنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے..
depalpur sports news

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں