khana pasand na anay per bivi qatal 600

دیپالپور،کھانا پسند نہ آنے پر خاوند نے بیوی قتل کردی

دیپالپور کے رہائشی محنت اللہ یار نے اپنی بیٹی نازیہ کی شادی چودہ سال قبل دیپالپور کے نواحی گاوں کے رھائشی عبدالروف سے شادی کر دی نازیہ سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ھوئیں مگر ان کے گھر میں اکثرجھگڑا رھتا تھا گزشتہ روز کھانا پسند نہ آنے پر میاں بیوی میں تکرار شروع ہوئی جو بڑھتے بڑھتے اس حد تک جا پہنچی کہ خاوند نے طیش میں آکر چھری کی مدد سے اپنی بیوی نازیہ کی زبان اور آنکھ کاٹ دی اور گردن پر بھی چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگیا.نازیہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی.والد کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیااور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےخاوند کو گرفتا کر لیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں