ہماری زندگیوں کو چیزوں کی کثرت کھا گئی ہے۔کسی دور میں دس یا بارہ گانوں والا ایک کیسٹ ہوتا تھا۔ کوئی بہت شوقین ہوتا تو اپنی پسند کی لسٹ دے کر گانے بھرواتا۔ سب گانے بہت مزے سے سنتے تھے اب یو ایس بی میں ہزاروں گانے ہوتے ہیں اور کوئی پسند نہیں آتا۔اگر آپ کی عمر چالیس کے لگ بھگ ہے تو مجھے یقین ہے کہ آپ نے بھی اپنی زندگی میں کیسٹ میں گانے بھروائے ہوں گے۔اگر اس حوالے سے کچھ یاد ہے تو کمنٹ باکس میں لازمی شیئر کیجئے گا۔
اس دور میں دو تین دوست ہوتے تھے جن سے ہر خوشی غم سانجھا ہوتا تھا۔ جب ضرورت پڑتی یہ ساتھ کھڑے ہوتے۔ اب سوشل میڈیا پر ہزاروں اور کانٹیکٹ لسٹ میں سینکڑوں لوگ ہیں مگر بیکار۔سب پانی کا بلبلہ ہیں اگرہم بیمار ہونے کا سٹیٹس لگادیں تو کمنٹ آجاتا ہے گیٹ ویل سون اور اگر کوئی مرجائے تو ریسٹ ان پیس لکھ کر جان چھڑا لی جاتی ہے۔
مزید یادوں کیلئے یہ وڈیو دیکھئے اور کمنٹس میں اپنی رائے بھی ضرور دیجئے گا