governer punjab choudhry sarwar visits okara 712

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ اوکاڑہ

اوکاڑہ ،گورنر پنجاب چودھر ی سرور کو طیب سعید شہید پولیس لائنز میں آمد پر پولیس کے چاق وچابند دستہ نے سلامی پیش کی جس کے بعد گورنر پنجاب چودھر ی سرو ر نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پود الگایااور واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کیا گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں پینے کے صاف پانی کے لیے کروڑوں روپے کے خرچ کیے گئے لیکن واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی حفاظت نہ کی گئی جس کی وجہ سے کثیر سرمایہ ضائع ہو گیا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی، کمشنر ساہیوال عارف خاں بلوچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہرا سماعیل، ایس پی انویسٹی گیشن راجہ شاہد نذیر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرندیم افضال، ایس ڈی پی او صدر سرکل چودھر ی ضیاء الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول اور خرم جہانگیر بھی موجود تھے گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور نے کہا کہ سو واٹر فلٹرز کی گرانٹ حاصل کرلی گئی ہے جس سے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے گا انہو ں نے کہا کہ اپنی عوام کے لیے مجھے بھیک بھی مانگنی پڑی تو میں عار محسوس نہیں کرونگا پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے شہری عوام ہیپاٹاٹئس اورپیٹ کی بیماریوں سمیت انتہائی خطرناک بیماریوں میں مبتلاہو جاتے ہیں اوران کے علاج معالجہ کے لیے گھروں کے گھر اجڑ جاتے ہیں لوگ مقروض ہوجاتے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر ہی میں نے عوام کی خدمت کا بٹیر ا اٹھایا انہوں نے کہا کہ حکومت آب پاک اتھارٹی کا قیام کر رہی ہے جس کے تحت جہاں فلٹر یشن پلانٹ مہیا کیے جائیں گئے وہاں ان کی حفاظت کے لیے سٹاف کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی انہو ں نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او اوکاڑہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ساہیوال اور اوکاڑہ کی عوام ملتے رہتے ہیں جو آ پ کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے بتایاکہ سکرینینگ ٹیسٹ میں پولیس کے چالیس فیصد نوجوانوں میں ہیپاٹاٹئس کا وائرس پایا گیاتھا پینے کے صاف پانی فراہم ہونے کے بعد اس میں نمایاں کمی آئی ہے ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی پولیس لائنز میں فراہمی پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر شار ق کمال صدیقی اور ڈی پی او اکاڑہ نے گورنر پنجاب چودھر ی سرور کو یادگاری شیلڈ پیش کی گورنر پنجاب چودھر ی سرور نے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی اور ڈ ی پی او اوکاڑہ کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں