گورنمنٹ سکول سےنوجوان چوکیدار کی لٹکتی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے جس نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے مقامی لوگ اس تذبذب میں ہیں کہ اسے خودکشی کا نام دیا جائے یا قتل کا .بہرحال یہ واقعہ اوکاڑہ کے موضع میرک میں ہوا جہاں کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں صبح صبح ہی وہاں کے چوکیدار اشتیاق کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد ہوئی ہے لوگوںکی اطلاع پر تھانہ نول پلاٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جس نے نعش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.تاہم اس حوالے سے جب میں محکمہ تعلیم کے کچھ افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے انہوں نے مبہم سی معلومات دیں البتہ ان کے لب و لہجے میں پریشانی کا عنصر نمایاں تھا.
