at refrundam in depalpur 605

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج دیپالپورمیں طلبہ یونین بحالی کیلئےریفرنڈم کا انعقاد

دیپالپور،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج دیپالپورمیں طلبہ یونین بحالی کیلئےریفرنڈم منعقد،چارسو طلبہ نے حصہ لیا،سوفیصد طلبہ نے یونینز کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گونمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج دیپالپور میں مرکز کی ہدائت پر ریفرنڈم کیمپ کا انعقاد کیا گیا ریفرنڈم کیمپ میں ڈویژن ناظم لاہور رانا وحید ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی ااس ریفرنڈم میں چارسو طلبہ نے شرکت کی اور سو فیصد طلبہ نے طلبہ تنظیموں کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا بعدازاں تحصیل ناظم انجمن طلبااسلام دیپالپور افضال حسین چھچھر نے اوکاڑہ ڈائری سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ طلباء کی خوشحالی طلبہ یونین کی بحالی سے ہی ممکن ہے اور اس ریفرنڈم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ طلبہ بھی اس لبرل نظام تعلیم اور نصاب سے چھٹکارا چاہتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلباء تنظیموں کی فی الفور بحال کیا جائے ۔اس موقع پر ڈویژن وائس چیئرمین کالجزکونسل لاہورچوہدری محمد افراسیاب نظامی،میاں عثمان چھچھر سٹی ناظم دیپالپور،عامر لطیف بھٹی کالج نائب ناظم دیپالپور،رانا زیشان سٹی نائب ناظم دیپالپور،شرافت چوہدری کالج جوائنٹ سیکرٹری دیپالپور،عالی مہر کالج فنانس سیکرٹری دیپالپور،میاں شہباز مصطفائی تحصیل پریس سیکرٹری دیپالپور،یاسرگجر سٹی انفارمیشن سیکرٹری دیپالپوراور شعیب خان کے علاوہ سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج دیپالپورمیں طلبہ یونین بحالی کیلئےریفرنڈم کا انعقاد” ایک تبصرہ

  1. بہت اچھی ایکٹیویٹی تھی اب اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی طلبہ یونین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں اور بہتر اور پڑھی لکھی قیادت کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں