اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 40 جی ڈی میں گھریلو تنازعے پر بیٹے نے ماں کوفائر مار کر قتل کردیا ہے.بتایا جاتا ہے کہ ملزم سرفراز کا اپنی ماں انور بی بی کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نے اپنی ماں پرفائرنگ کردی اوروہ موقع پر جاں بحق ہوگئی.واقع کی اطلاع پر تھانہ صدر گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ انور بی بی کی نعش کو قبضہ میں لے کر پسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کرکے فرار ہونے والے ملزم سرفراز کی تلاش شروع کر دی ہے.
