گوگیرہ،لڑکی کیساتھ چھیڑچھاڑسےمنع کرنے پر اوباشوں نے بزرگ کو تشدد کرکے جان سے مارڈالا
اوکاڑہ کے نواحی علاقے گوگیرہ کا ظفراقبال اپنی فیملی کے ہمراہ 29جی ڈی میں شادی کی تقریب سے واپس آرہاتھا کہ رستے میں دو اوباش نوجوانوں محسن ولد سرفراز اور جاویدولد غلام حسین نے موٹرسائیکل پر آکر ظفراقبال کی بیٹی کیساتھ چھیڑچھاڑ کی کوشش کی جس پر ظفراقبال نےانہیں روکا تو ملزمان طیش میں آگئے اور انہوں نے موٹرسائیکل سے اتر کر ظفراقبال کو زمین پر لٹا کروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا بعد ازاں ظفراقبال کے بچوں کے شوروغوغا مچانے پر ملزمان بھاگ گئے ۔ظفراقبال کوڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ پہنچایا گیاتاہم تب تک وہ جان کی بازی ہارچکا تھا۔تھانہ گوگیرہ نے مرحوم ظفراقبال کے بیٹے علی رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔