576

گوگیرہ ،پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ پانچ منشیات فروش پو لیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے

پولیس تھا نہ گو گیرہ کو اطلاع ملی کہ مو ضع علاول کے پاس پانچ منشیات فروش،محمد انواز،شاہنواز،عظمت جاوید،محمد اکرام اور محمد جاوید بھٹی لگاکر شراب کشید کر رہے ہیں پولیس نے چھاپہ مارا توشراب کشید کر نے میں مصروف منشیات فروش پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فصلوں کی اوٹ لیتے ہو ئے فرار ہو گئے پولیس نے موقع سے20لیٹر لہن 30لیٹر کشید کی گئی شراب اورآلات قبضہ میں لے لئے جبکہ پولیس نے محمد آصف ولد ارشاد سے28لیٹر شراب، مدد علی عرف لال سے21لیٹر شراب اور ارشاد احمد سے53لیٹر شراب برآمد کر کے قبضہ میں لے لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں