ہیڈسلیمانکی،جنگِ ستمبر میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، میاں معین وٹو

اوکاڑہ ڈائری رپورٹ

دیپالپور،پاکستان کی بہادر افواج ہرطرح کی جارحیت کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،جنگ ستمبر میں افواج پاکستان نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا،میاں معین وٹو تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی علاقے سلیمانکی سیکٹر پر جنگ ِستمبرمیں دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرکے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پاکستان آرمی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی سپریڈنٹ رینجرز پرویز احمد کی قیادت میں شہدا کو سلامی پیش کی شہدا کی یاد گار پر پھولوں نچھاور کئے اور ملکی سلامتی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

اس موقع پرمیاں محمد معین وٹو سابق مشیر وزیر اعظم اور سابق ایم پی اے نورالامین ناصر وٹو نے بھی شہدا ء کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افواج کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل ہے جس کی وجہ سے دشمن کسی بھی شرارت کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے پاکستان کی بہادر افواج کسی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر پاکستان افواج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button