رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
ہیڈسلیمانکی میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون دریا میں جا گری ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور نے سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی اس حادثے کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون دریا میں جا گری اور موقع پر جاں بحق ہو گئی۔حادثہ کے فوری بعد ڈرائیور نے وہاں سے بھاگنے کیلئے دوڑ لگا دی تاہم اس کو رینجر اہلکاروں نے پکڑ لیا ۔
جاں بحق ہونیوالی بدقسمت خاتون دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی تھی اور ہیڈسلیمانکی اپنی بیٹی سے ملنے گئی تھی کہ افسوسناک حادثہ اس کی جان لے گیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر بخوبی اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ حادثہ کم عمر ڈرائیور کی ناتجربہ کاری کے باعث پیش آیا ۔