dangerou accident on head sulemanki 640

ہیڈسلیمانکی پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،خاتون دریا میں گرکر جاں بحق

ہیڈسلیمانکی جس کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی ہے لیکن اس کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث متعدد حادثات ہوچکے ہیں اس سلسلے میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ کا رہائشی افضال شاہ موٹرسائیکل پر منچن آباد میں اپنے عزیزوں کو مل کراپنے بیوی بچوں کے ہمراہ واپس آرہاتھا کہ دریائے ستلج کے اوپر ہیڈسلیمانکی پر مخالف سمت سے آنیوالے موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی افضال شاہ کی بیوی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور مناسب حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث دریا میں جاگری جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔جبکہ بچے محفوظ رہے اسی طرح ان سے ٹکرانے والی موٹرسائیکل پر سوار فیملی کو بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈسلیمانکی پر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اونچا اور مضبوط جنگلاہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں