heade sulemanki mai jang e septer k liay taqreeb 432

ہیڈسلیمانکی چوک شہیداں پر شہدائے ستمبر کے یاد میں پروقار تقریب

دیپال پور کے نواحی علاقہ ہیڈسلیمانکی کے نزدیک چوک شہیداں قبرستان پر 6 ستمبر 1965کی جنگ میں شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر شہریوں کی طرف سے یوم دفاع پاکستان کے نام سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی ایم پی اے میاں نورالامین، مرزا عرفان بیگ دیوان شاہزہیب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقامی ایم پی اے کی طرف سے شہداء کے ورثا کی مالی امداد کی گئی جبکہ شہید ہونے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا مقامی سکول کے بچوں نے پروگرام میں ٹیبلوز اور خاکے پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں